93NEWS.PK

93URDU

ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔

کراچی میں میٹ آفس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں۔

سعودی سپریم کورٹ کی شہریوں سے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل

آج ذی الحج کا چاند نظر آنےکی صورت میں عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی، اگر چاند نظر نہیں آیا تو عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائےگی۔

دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام کو ذی الحج کاچاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *