پاکستان شاندار ملک ہے ، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں: ٹرمپ

فوٹو: فائل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے ، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو آج امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہیے تھے، ایران نے امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرونز حملے کیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی پہلی رجیم ختم ہوگئی، دوسری تقریباً ناکارہ ہوچکی ہے ، ایران میں رجیم چینج تو ہو چکی، اب ہم تیسری رجیم سے ڈیل کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران جلد معاہدے پر دستخط کردے گا، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے 3 ڈسٹرائر بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کر گئے، ان بحری جہازوں پر ایران کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا مگر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *