
شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل نہیں ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کا حامل ملک ہے اور یہ پوزیشن دوسروں کے اصرار یا یک طرفہ خواہش پر تبدیل نہیں ہو سکتی۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائندے کم سونگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور بعض ممالک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں جاری 11ویں این پی ٹی جائزہ کانفرنس میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا مسئلہ اٹھا کر “ماحول کو خراب” کر رہے ہیں۔